ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم پاکستان، مزار اقبال پر گارڈ ز کی تبدیلی

یوم پاکستان، مزار اقبال پر گارڈ ز کی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :یومِ پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔

 اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے۔

 ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

 اس سے قبل آج دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اتحاد سب سے اہم ہے۔