افشاں رضوان:لاہورمیں شہری عیدالفطر کے تیسرے دن کو روایتی دیسی ناشتے کے ساتھ یادگار بنانے میں مصروف ہیں اور شہر بھر کے ناشتہ پوائنٹس پر فیملیز اور نوجوانوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
شہریوں کی بڑی تعداد حلوہ پوری، نان چنے، نہاری، پائے، چائے اور لسی سے بھرپور ناشتے سے لطف اندوز ہو رہی ہے، جبکہ کئی لوگ اپنے گھروں میں مہمانوں کیلئے باہر سے ناشتہ لے کر جا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں روایت کے مطابق باہر سے ناشتہ کیا جاتا ہے، جبکہ کچھ شہریوں نے بتایا کہ گھر مہمان آئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ناشتہ لینے آئے ہیں۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں رش معمول سے کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور صبح سے ہی گاہکوں کا تانتا بندھ جاتا ہے، جس کیلئے خصوصی انتظامات بھی کیے جاتے ہیں۔