ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ ؛کیمیکل کے کارخانے پر چھاپہ، 2400 لیٹرشراب برآمد

شاہدرہ ؛کیمیکل کے کارخانے پر چھاپہ، 2400 لیٹرشراب برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ ایکسائز کی جانب سے شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ای ٹی او ایکسائز دانیال صفدر کا کہنا ہے کہ انسپکٹر وقاص کی سربراہی میں شاہدرہ ،نین سکھ میں کیمیکل کے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے 2400لیٹرشراب برآمد ہوئی۔ چھاپے کے دوران 3 ملزمان ظفر ،عمران اور آصف کو 12 ڈرم شراب اورگاڑی سمیت گرفتار کیا گیا ۔ 

ای ٹی او ایکسائز نے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شراب کی سپلائی و فروخت کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔