سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے لاہور سے سکردو کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے 31 مارچ سے سکردو کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔
پی آئی اے حکام نے اس سلسلے میں شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاہور سے سکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ یہ پروازیں بروز سوموار اور بدھ کو آپریٹ ہوں گی۔