ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنا اللہ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی سےمتعلق نیا بیان

رانا ثنا اللہ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی سےمتعلق نیا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے شہباز شریف کے پاس اختیار ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کرسکیں.

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نےعمران خان پر کڑی تنقید  کی، رانا ثنا اللہ نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو جیل میں کوئی سہولت نہیں مل رہی یا ان پر مقدمات درج ہورہے ہیں تو وہ بھی ہماری وجہ سے، جن چیزوں پر بانی پی ٹی آئی کو اعتراض ہے کیا ہم اُن کے بھی ذمہ دار ہیں؟

راثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو  گھمنڈہے کہ وہ بہت مقبول ہیں مگر ان کی مقبولیت صفر  ہے، 1992 سے لے کر 2022 تک نواز شریف کے زیر سایہ ہم نے مذاحمت کی سیاست کی، اس سیاست کا بھی ایک ووٹ ہے، جو مذاحمت کررہا ہوں گا مقبولیت اسی کو ہی ملے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مذاحمت کی سائیڈ عمران خان کے حصے میں ہے، مگر وہ یہ خیال کررہے کہ پتہ نہیں میں خود پاپولر ہوگیا ہوں، جبکہ ایسا نہیں ہے، اس ملک میں نواز شریف سے زیادہ لمبا عرصہ مذاحمت کی سیاسی کسی نے نہیں کی، مذاکرات اس لئے نہیں ہورہے کہ عمران خان ہی سب کو بند گلی میں لے کر گئے ہیں، یہاں جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے،جمہوری جدوجہد کا طریقہ کار یہ ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے لئے ایک ساتھ ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا۔

عمران خان کی رہائی کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وہ 9 مئی کے واقعات کے اوپر سچے دل سے معذرت کریں پھر اُس سے آگےبات بڑھائی جاسکتی ہے،لیکن اگر وہ اب بھی 9 مئی کی سوچ کے اوپر قائم ہیں، 24 اور 26 نومبر کو بھی وہی کوشش کریں گے تو رہائی بہت مشکل ہوگی،  اگربانی پی ٹی آئی 9 مئی پر معذرت کر لیں تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔