صدر آصف زردری نے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کو ہلال امتیاز عطا کر دیا

Oresident Asif Ali Zardari, DIG Doctor Usman Anwar, Hilal e Imtiaz Madle, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : صدر  آصف علی زرداری نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ہلال امتیاز عطا کر دیا۔ 

ڈاکٹر عثمان انور نے  انسپکٹر جنرل آف پولیس کی حیثیت سے سید محسن رضا نقوی کی  نگراں حکومت کے دوران  پنجاب پولیس کی از سر نو تنظیم سازی اور دوررس اصلاحات کیں،

ڈاکٹر عثمان انور کو پولیس خدمات کی فراہمی، تھانوں کی الیکٹرانک مانیٹرنگ، شہداء پولیس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور انکو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اس اعزاز کا حقدار  سمجھا گیا۔ 

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انسدادِ دہشت گردی کے زمرے میں ڈاکٹر عثمان انور کی کاوشیں انتہائی اہم ہیں۔

معاشرے کے محروم طبقات خصوصاً خواجہ سراؤں، خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کی مرکزی دھارے میں شمولیت کے ضمن میں بھی  ڈاکٹر عثمان انور  نے مختصر عرصہ کے دوران نمایاں خدمات انجام دیں۔  خدمات عامہ کے شعبے میں ڈاکٹر عثمان انور کی شاندار خدمات کے اعتراف میں آج انہیں صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے  ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔