وزیراعظم شہباز شریف نے تین مزید کابینہ کمیٹیاں بنا دیں

Shahbaz Sharif forms cabinet committees, Cabinet committee on the Chinese projects,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے اہم حکومتی امور کو بہتر طریقہ سے انجام دینے کے لئے  مزید 3 کابینہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں.

وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کے اشتراک سے چلنے والےپروجیکٹس سے متعلق  الگ کابینہ کمیٹی قائم کردی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اس خصوصی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

وزیراعظم نے قانونی سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جس کا سربراہ  وفاقی وزیر قانون و انصاف  کو بنایا ہے۔

سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کے چئیرمین وفاقی وزیر خزانہ ہوں گے۔