پرنسس کیٹ کو کینسر کی تشخیص ہو گئی

Princess Kate, Censer diagnoses, Chemo Therapy, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کئی روز تک اپنے متعلق افواہوں کا نشانہ بننے کے بعد خود کو کینسر کی تشخیص ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ 

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے بتایا کہ جنوری میں ان کے پیٹ کی سرجری ہوئی تھی اور ان کا خیال تھا کہ یہ کینسر نہیں ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ کینسر تھا۔

انہوں نے کہا کہ کینسر  کی تشخیص ہونے کی خبر ان کیلئے بہت بڑا دھچکا تھی لیکن وہ اپنے بچوں اور فیملی کیلئے اس بات کو منظر عام پر نہیں لانا چاہتی تھیں۔

 شہزادی کیٹ نے بتایا کہ اب کینسر کے علاج کیلئے ان کی کیمیو تھراپی جاری ہے اور وہ دن بدن اس سے صحت مند ہورہی ہیں۔

کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ شہزادے ولیم کا ان کے ساتھ ہونا ان کے سکون اور علاج کا بہت بڑا زریعہ ہے اور انہیں شہزادے سے ہر جگہ بہت زیادہ سپورٹ ملی ہے۔

 پرنسس کیٹ کے بیماری کی وجہ سے پبلک لائف سے کچھ دنوں سے پبلک لائف سے دور رہنے کے دوران بے سر و پا افواہیں اڑانے میں برطانیہ میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے بعض لوگ بھی شامل ہیں۔