ویب ڈیسک: وفاقی وزیر عمر ایوب مظفر آباد میں ’یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول‘ کے موقع پر پیرا گلائیڈنگ کررہے تھے کہ ٹیک آف کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئے ۔
یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول کے موقع پر عمر ایوب نے از خود پیرا گلائیڈنگ کی کوشش کی اور ٹیک آف کے دوران پھسل گئے۔ واقعہ میں عمر ایوب کسی بڑے حادثے سے بچ گئے اور محفوظ رہے لیکن ان کے بازوؤں اور ٹانگوں پر معمولی زخم آئے ہیں۔
مظفرآباد میں یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹول میں وفاقی وزیر عمر ایوب پاور پیرا گلائیڈنگ ٹیک آف کے دوران پھسل کر گر پڑے ۔ ٹیک آف حادثے میں عمر ایوب معمولی زخمی ہوئے ہیں۔بازوں اور ٹانگوں پر زخم آئے pic.twitter.com/U3nKJvT4Ol
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) March 23, 2022
دوسری جانب عمرایوب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ مختلف میڈیا چینلز خبریں دے رہے ہیں کہ میں ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوا ہوں لیکن یہ غلط ہے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ٹیک آف کے دوران پیراموٹر کے انجن میں مسئلہ پیدا ہوا اور میں الحمدللہ بحفاظت لینڈ کر گیا،۔ایڈونچر اسپورٹس میں یہ ایک معمول کا مسئلہ ہے اور اس میں سنسنی پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Various media channels are reporting that I have been injured in a Paramotor Accident. It is incorrect. The Paramotor developed engine problem during takeoff and I landed safely Alhumdolillah. It is a routine issue in Adventure Sports and does not require sensationalism.
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) March 23, 2022