ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناراض اراکین سے دوبارہ رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ، اجلاس کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان
کیپشن: Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے  سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

حکومتی کمیٹی نے اتحادیوں سے ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی اور وزیرِ اعظم کو بتایا کہ مزید لڑائی عوام اور عدالتوں کے ذریعے ہی لڑ سکتے ہیں۔اجلاس میں طے پایا کہ 27 مارچ کے جلسے میں عوام کو بتایا جائے کہ کس طرح چور اور ڈاکو عوام پر مسلط ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ذرائع  کے مطابق حکومتی کمیٹی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا کہ اتحادی ہمارے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ یہ مافیا ملک میں ترقی نہیں چاہتا، ہم اپنا فیصلہ عوام کی عدالت پر چھوڑتے ہیں۔

اجلاس میں ناراض اراکین سے بھی دوبارہ رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت کے ذریعے ان ناراض اراکین کو تاحیات نااہل کروانے پر زور دیا جائے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے دباؤ میں آکر اپنے تمام کارڈز شو کر دیئے ہیں، چودھری نثار سے ملاقات ہو چکی ہے، ان سے 50 سال پرانا تعلق ہے، ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس میں کہا کہ یہ لکھ لیں کہ تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گی، ابھی تو لڑائی شروع ہوئی ہے، میں ہار ماننے والا نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں تحریکِ انصاف کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor