2سال بعد ملک میں کورونا سے ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

2سال بعد ملک میں کورونا سے ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی
کیپشن: No Death Today Corona
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں کورنا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آگئی ہے، 2 سال بعد پہلی بار ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 34 ہزار 476 ٹیسٹ کیے گئے۔رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹوں میں 443 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ملک میں کورونا کیسز کی شرح ایک اعشاریہ دو آٹھ فیصد رہ گئی ہے۔

گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ الحمدللہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ سے ملک میں کوئی موت نہیں ہوئی! یہ تقریباً 2 سال میں پہلی بار ہوا ہے۔