لاک ڈاؤن؛ تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Oil Prices in Pakistan
کیپشن: Oil prices
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:مختلف ممالک میں کویڈ کیسز  بڑھنے پر تیل کی طلب میں کمی کے خدشات پر خام تیل کی قیتموں میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں ایک دن میں امریکی خام تیل سوا تین فیصد سستا ہوکر ساٹھ ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگیا۔

  عالمی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر بڑھنے اور کویڈ کیسز میں اضافے پر یورپ میں سخت لاک ڈاؤن پر تیل کی طلب میں کمی کے خدشات بڑھ گئے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ چین ، یورپ ، بھارت اور امریکی سیمت دیگر ممالک میں تیل کی طلب میں کمی ہوئی ہےجس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہوگیا۔
ایک دن میں امریکی خام تیل کی قیمت سوا تین فیصد کمی سے 60 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ۔ امریکی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 59 ڈالر 56 سینٹس فی بیرل تک گرگیا، ساتھ ہی بینج مارک لندن برینٹ آئل بھی سوا تین فیسد کمی کے بعد 62 ڈالر 55 سینٹس فی بیرل کا ہوگیا ہے ۔
اس کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر سستا ہوکر سترہ سو ستائیس ڈالر فی اونس کا ہوگیا اور چاندی کے سودے بھی 42 سینٹس سستا ہوکر 25 ڈالر 33 سینتس فی اوسن کا ہوگیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer