ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسرت جمشید چیمہ نے فراخ دلی کی مثال قائم کردی

مسرت جمشید چیمہ نے فراخ دلی کی مثال قائم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا 3 ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا،بولیں شہری گھروں میں محدود رہیں، متحد ہو کر وائرس کامقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا 3 ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان پر پوری قوم عہد کرتی ہے کہ مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کی بھرپور امداد کریں گے، کوروناکےخلاف جنگ میں قوم یکجا ہے اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے شانہ بشانہ پوری انتظامی ٹیم میدان عمل میں ہے،پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں ایک قوم بن کر ابھرے ہیں، کورونا وائرس کےخلاف بھی جنگ جیتیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer