ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر ہاؤس میں تقسیم صدارتی سول ایوارڈز کی پُروقار تقریب

گورنر ہاؤس میں تقسیم صدارتی سول ایوارڈز کی پُروقار تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ ) گورنر ہاؤس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات میں قومی ایوارڈ تقسیم کیے گئے، تقریب میں 14 شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا گیا۔

  گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور تھے، اس موقع پر 6 شخصیات کو ستارہ امتیاز، 6 کو پرائڈ آف پرفارمنس جبکہ 2 شخصیات کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ جن شخصیات کو ستارہ امتیاز دیا گیا ان میں ڈاکٹر پرویز اے چودھری، پروفیسر ریٹائرڈ لطیف چودھری، بابرہ شریف، کامل خان ممتاز، خواجہ مسعود اختر اور منیر حسین مرحوم شامل ہیں۔

پرائڈ آف پرفارمنس پانے والوں میں ڈاکٹر عنبرین جاوید، افتخار احمد ٹھاکر، بشیر احمد، ناصر ادیب، محمد انعام بٹ اور امان اللہ خان شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر مظہر اقبال اور ڈاکٹر شہزاد اسلم کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، تقریب میں وزراء اور اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔