پنجاب حکومت نے پاکستان ہندو کونسل کو 3 ایمبولینس عطیہ کر دیں

پنجاب حکومت نے پاکستان ہندو کونسل کو 3 ایمبولینس عطیہ کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہ رخ ندیم) پنجاب حکومت نے پاکستان ہندو کونسل کو3  ایمبولینس عطیہ کر دیں، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے چابیاں پیٹرن انچیف ڈاکٹر رمیش کمار کے حوالے کر دیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔جوڈیشل مارشل لاءکا آئین میں کوئی تصور نہیں: چیف جسٹس پاکستان

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے دفتر میں ایمبولینسز  کی چابیاں دینے کی تقریب ہوئی جس میں محکمہ صحت کے افسران نے بھی شرکت کی۔ ایم این اے ڈاکٹر رمیشن کمار نے ایمبولینس کی چابیاں وصول کر کے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا کر قائد اور اقبال کا خواب پورا کریں گے:شہباز شریف

 انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندو کونسل کے پاس پہلے 10 ایمبولنس موجود ہیں جو سندھ کے دیہی علاقوں میں لوگوں کو سہولیات فراہم کرتی ہے، 3 مزید ایمبولینسیں فراہم کرنے سے غریبوں کو فائدہ ہو گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب تمام صوبوں کو ہر قسم کی سہولیات دینے کو تیار رہتا ہے۔