ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائلڈلائف پالیسی اور ایکشن پلان کا ڈرافٹ تیار

وائلڈلائف پالیسی اور ایکشن پلان کا ڈرافٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مظہرعباس: پنجاب وائلڈلائف پالیسی اور ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے کا معاملہ فیلڈ افسران سے بھی سفارشات طلب کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر وائلڈلائف اور پارکس  محمد نعیم بھٹی کی زیر صدارت پنجاب وائلڈلائف پالیسی اور ایکشن پلان کااجلاس ہوا۔

 اجلاس میں  ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر حسن علی سکھیرا ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی اینڈریسرچ عامر مسعود ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سفاری زو لاہور چودھری شفقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سائنسز گٹ والا فیصل آباد مظہر امتیاز، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ٹریننگ رائے زاہد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف راولپنڈی ریجن محمد ندیم قریشی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مدثر حسن ایجوکیشن آفیسر لاہور چڑیاگھر کرن سلیم نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:بلدیہ عظمی کے اجلاس میں شیر گھس آیا
 
ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب وائلڈلائف پالیسی اور ایکشن پلان کا ڈرافٹ تیا رکرلیا۔ گیا ہے ۔ڈرافٹ کا ایڈ منسٹریٹوڈیپارٹمنٹ بھجوانے سے پہلے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ تمام فیلڈ افسران کا سمپوزیم بلا کر ان کی آراء اورتجاویز کو بھی شامل کیا جائے گا ۔اجلاس میں تجاویز دی گئیں کہ وائلڈلائف کی محفوظ پناہ گاہوں کو محکمہ کے زیر انتظام دیا جائے ۔