ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی آر بی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، تحقیقات شروع

بی آر بی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، تحقیقات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: بی آر بی نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش نہر سے نکال لی۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، تاہم متوفی کی عمر تقریباً 30 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔