ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، پولیس تحقیقات شروع

بادامی باغ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، پولیس تحقیقات شروع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:تھانہ بادامی باغ کی حدود میں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالناہید خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق ضلع نارووال کے علاقے شکر گڑھ سے تھا۔ واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جنہیں مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔