ویب ڈیسک:فٹبال ورلڈ کپ میں ناروے نے سینیگال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرا دیا جبکہ فرانس کی ٹیم عراق کے خلاف 3-0 سے کامیاب رہی۔
گروپ آئی کے میچ میں ناروے نے سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ناروے کے سٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے میچ میں 2 مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھایا جبکہ ایک گول پیڈریسن نے سکور کیا،سینیگال کی جانب سے دونوں گول سار نے سکور کیے۔
دوسری جانب فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ آئی کے ایک اور میچ میں فرانس نے عراق کو 3-0 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، سٹار کھلاڑی ایم باپے نے 2 گول سکور کیے۔
عالمی فٹبال کپ کے اس میچ میں بارش بھی کھیلنے کیلئے آئی ۔