ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ 

پی آئی اے کا قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خلیج فارس کی صورتحال کے باعث پی آئی اے کا فضائی اپریشن حفظ ماتقدم کے طور  پر محدود کردیا گیا 

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی  اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ  کردیا گیا ، پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے ، حالات معمول میں آنے کے بعد پی ائی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی 

ایسے تمام مسافر جو ان پروازوں پر سفر کررہے تھے سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات پی ائی اے کال سینٹر سے حاصل کریں پی ائی اے کے ریزرویشن محکمہ نے مسافروں کی بکنگ کو دوسری پروازوں پر منتقلی کا کام شروع کردیا ہے ، منسوخی سے ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں مگر مسافروں کی حفاظت تمام امور پر مقدم ہے