ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام پورہ :گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار

 اسلام پورہ :گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تالے توڑ کر گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدیل عرف ببلو (سرغنہ) اور علی حسن شامل ہیں۔یہ گینگ گھر والوں کی غیر موجودگی میں تالے توڑ کر چوری کرتا اور مال لے کر رفو چکر ہو جاتا تھا۔
دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے آلہ نقب زنی، موبائل فون، نقد رقم، بجلی کی تاریں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔