ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام: پنجاب بھر میں سرچ آپریشنز جاری، 12 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ

محرم الحرام: پنجاب بھر میں سرچ آپریشنز جاری، 12 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :محرم الحرام کی آمد، پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز جاری ہے،12ہزار174مشتبہ افرادکی چیکنگ کی گئی۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 373 کومبنگ آپریشنز کیےگئے،35 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے، 23سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے، 2549 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،3 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے،سنگین جرائم میں ملوث 228 اشتہاری گرفتار کیےگئے، 85 عدالتی مفرور، 56 عادی مجرمان بھی گرفتار کئے گئے۔

 پولیس ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ و مشتبہ افراد سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں 4 مجرم کیفر کردار کو پہنچے، 6 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے۔