عابدچودھری:لاہورمجاہدسکواڈداخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری، ناکہ شیرا کوٹ پولیس ناکہ توڑ کر فرار ہونیوالے 2 شہریوں پر مقدمہ درج کرلیا۔
انچارج ناکہ شیراکوٹ نے سیاہ شیشوں والی گاڑی کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا، ڈرائیور تیز رفتاری سے ناکہ کو توڑتے ہوئے فرار ہو گیا، شیرا کوٹ کی بیک اپ ٹیم نے گاڑی کو ٹول پلازہ پر راؤنڈ اپ کر لیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری انچارج ناکہ و جوانوں سے الجھ پڑے، شدید مزاحمت کی،گاڑی سواروں نے ناکہ پر موجود اہلکاروں سے جھگڑا، کار سرکار میں مزاحمت کی۔
گاڑی قبضہ میں لے کر پولیس نےملزم محسن، فضل کو تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا، کار سوار محسن، فضل کیخلاف کارِسرکار میں مداخلت پر تھانہ شیراکوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔