ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 5 افرادجان کی بازی ہارگئے

لاہور:خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 5 افرادجان کی بازی ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری : لاہور شہرمیں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں5افرادجان کی بازی ہارگئے.

  ایدھی ترجمان  کے مطابق بادامی باغ پھاٹک نمبر3کےقریب45سالہ خاتون نےگزشتہ رات ٹرین تلےآکر خودکشی کی,45سالہ صائمہ کنول نےنامعلوم وجوہات پرٹرین کےآگے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا,جنوبی چھاؤنی ، بھٹہ چوک باغ رحمت قبرستان سے18سالہ نوجوان کی لاش برآمد  ہوئی،متوفی کی شناخت 18 سالہ حسین عرف حسینی کے نام سے ہوئی۔
  ایدھی ترجمان  کے مطابق ٹھوکرچوک کےقریب55سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایاگیا،کوٹ لکھپت ، گجر کالونی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد  ہوئی،متوفی کی شناخت نہ ہو سکی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔