عابد چودھری :مانگا منڈی میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، شاہزور ڈالا بےقابو ہوکر سڑک کنارے الٹ گیا ،چھ زخمیوں کو مقامی اور ایک زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔