باسم سلطان:ڈی سی کی قیادت میں کلین لاہورمشن کےتحت تجاوزات کیخلاف آپریشنزجاری ہے۔
ڈی سی نےتحصیل کینٹ میں انتظامی سرگرمیوں کاجائزہ لیا،شہریوں کوصاف ماحول کی فراہمی کو ترجیح دی،سجپال روڈ،ملک پورروڈ،رنگ روڈسروس لین واطراف کاسرپرائزدورہ کیا،چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اے سی کینٹ فاطمہ ارشد و دیگر ہمراہ تھے،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد نے بریفنگ دی۔
ڈی سی کا کہنا تھا کہ لاہورکوصاف وتجاوزات سےپاک شہربنانےکی مہم جاری ہے،ناقص سیوریج وصفائی انتظامات پراظہارناراضگی،واسا،ایل ڈبلیوایم سی حکام کوبہتری کی ہدایت جاری کر دی،تجاوزات،پوسٹرزوبصری آلودگی کیخلاف آپریشنزجاری رکھے جائیں ۔
ڈپٹی کمشنرلاہورسیدموسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ کوڑےکوآگ لگانےپرسخت ایکشن لیاجائے،شہریوں میں صفائی کی آگاہی کیلئےمہم چلائےجائے،ضلع بھرمیں نالوں کی صفائی کویقینی بنائیں،مویشیوں،جھگیوں کورہائشی علاقوں سےہٹایاجائے۔