انوار الحق: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں خواجہ سرا کی اپنے کمرے میں پھنکے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صوابی کے جہانگیرہ روڈ پر مارکیٹ سے خواجہ سرا سمیع اللہ عرف بی بے کی اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی،خواجہ سرا نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کوہسپتال منتقل کردیا گیا، آیا واقعہ خودکشی ہے یا قتل؟اس حوالےسے پولیس نے 174کے تحت تحقیقات شروع کردیں ۔