ویب ڈیسک:ایران کی جوہری تنصیاب پر امریکی حملوں کے بعد وزیر خارجہ عباس عراقچی مشاورت کے لیے ماسکو پہنچ گئے جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
مغربی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی روسی صدراوراعلیٰ حکام سےملاقات کریں گے،ملاقات میں امریکی حملےاوراسرائیلی جارحیت پربات ہوگی ۔ علاقائی اوربین الاقوامی پیش رفت پربھی مشاورت ہوگی ۔
Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi arrives in Moscow pic.twitter.com/Gbwfb69Bf7
— Press TV (@PressTV) June 22, 2025
اس سے قبل، روس کی وزارتِ خارجہ نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ایک ’غیر ذمہ دارانہ فیصلہ‘ قرار دیا تھا۔
روسی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے جب کہ ہم جارحیت کے خاتمے اور سیاسی و سفارتی عمل کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی حملے ’خطرناک کشیدگی کے ایک نئے دور کا آغاز‘ ہیں جو خطے کی سلامتی کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔