ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر آباد میں کشتی جھولے کو حادثہ،  24افرادشدید زخمی

Johar Abad jhoola accident, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جوہر آباد  میں بچوں اور بڑوں سے بھرا ہوا  کشتی جھولا گرنے سے24 افراد  زخمی ہو گئے۔، 3 بچوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے ۔

خوشاب کے قریبی شہر جوہر آباد کے  ماڈل بازار  میں کشتی جھولے کو حادثہ پیش آیا ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،حادثے میں تقریباً 24 بچیاں، بچے اور جواں زخمی ہو گئے،جن کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آبادمنتقل کردیا گیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد بچوں کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

ماڈل بازار کے منیجر کے خلاف  اس حادثہ کے حوالے سے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ،ماڈل بازار کو  اس حادثہ کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔