عابد چودھری: کیمپ جیل کا ایک اور قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق کیمپ جیل کا قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہوا ہے۔قیدی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ دوران علاج رات گئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے شہباز نامی قیدی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔
اسلام پورہ کا رہائشی منشیات فروشی کے جرم میں جیل میں قید تھا۔