یمنیٰ زیدی نے بھارتی مداح کی جانب سے بنائے گئےپورٹریٹ کی تعریف کردی

 یمنیٰ زیدی نے بھارتی مداح کی جانب سے بنائے گئےپورٹریٹ کی تعریف کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ایک بھارتی مداح اور  معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر نے   پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ کا اسکیچ بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یمنیٰ زیدی بھی بھارتی مداح کے آرٹ کی تعریف کئے بناء نہ رہ سکیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل "تیرے بن" سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی یکساں معروف ہیں۔یمنیٰ زیدی کی ایک بھارتی مداح، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر منیشا مرودیا براجاپاتی عرف منو نے یمنیٰ کا اسکیچ بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی اپنی اس پوسٹ پر اداکارہ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ منو کا اپنی اس پوسٹ میں  یمنیٰ زیدی کے حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ""تیرے بن" کے شائقین کی بہت زیادہ مانگ پر یمنیٰ زیدی کی اب تک کی خوبصورت تصویر پیش کر رہی ہوں، ڈرامہ سیریل "تیرے بن" کی پرستار ہونے کے ناطے، یہ خاکہ تیار کرنا میرا ذاتی انتخاب بھی تھا"۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

یمنیٰ زیدی نے اپنی اس مداح کا یہ خوبصورت آرٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر شیئر کیا ہے۔اداکارہ  کا اس پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ "آپ کا یہ ہنر خوبصورت تحفہ ہے۔"یمنیٰ کی بھارتی مداح نے اس سٹوری کو اپنی انسٹاسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی کا شکریہ ادا کیا اور اُنہیں پیار دیا ہے۔

 https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-06-23/news-1687517373-1803.jpg

 https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-06-23/news-1687517373-4677.jpg