ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف
کیپشن: 6IXTY
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ 6 ٹی متعارف کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کرکٹ کے اس فارمیٹ سے کھیل میں تیزی آئے گی۔ 6 ٹی کے قوانین کے مطابق ایک اننگز 60 بالز پر مبنی ہوگی۔ 6 وکٹ گرنے کے بعد اننگزختم ہو جائے گی۔ 10 اوورز میں 2 پاور پلے اوورز ہوں گے۔ پہلی بارہ گیندوں پر 2 چھکے لگا کر تیسرا پاور پلے لیا جا سکتا ہے۔

اگر مقررہ وقت میں 54 گیندیں نا کرائی گئی تو آخری اوور میں 1 فیلڈر کم کر دیا جائے گا۔ شائقین کے ووٹ پر ایک بال ایسی رکھی جائے گی جس پر بلے باز کو آؤٹ قرار نہیں دیا جائے گا۔ 6 ٹی کا پہلا ایڈیشن 24 سے 28 اگست تک کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر