سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر پر لواحقین کا تشدد

سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر پر لواحقین کا تشدد
کیپشن: services doctor slapped
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)سروسز ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی میں لواحقین کا ڈاکٹر پر تشدد،فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور مریضوں کے لواحقین کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کے اکثر واقعات دیکھنے میں آئے ہیں، کہیں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے مریض جان کی بازی ہار جاتا ہے تو کہیں لواحقین اپنا غصہ ڈاکٹرز پر نکالتے نظرآرہے ہیں، ایک ایساہی واقعہ سروسز ہسپتال میں پیش آیا جہاں مریض کے لواحقین نے ڈاکٹر پر تشدد کیا، واقعہ کی فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق سروسز ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی وارڈ میں لے گئے مریض کے لواحقین احمد نامی شخص نے ایم ایل سی نہ بنانے کے معاملے پر ڈیوٹی ڈاکٹر کو سرعام ٹھپڑ دے مارا، ہسپتال انتظامیہ کا کہناتھا کہ جاوید نامی مریض  گولی لگنے کے بعد سروسز ہسپتال آیا تھا جس کو ڈاکٹرز علاج کے بعد ڈسچارج کر رہے تھے جبکہ لواحقین کا ایم ایل سی بنانے پر اصرار  اور دھمکیاں دینے پر معاملہ بگڑگیا.

یاد رہے کہ معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔

عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer