پی ٹی آئی کو بائے بائے.. منظور وٹو کی پیپلز پارٹی میں واپسی

ZARDARI meeting
ZARDARI meeting

سٹی 42: پی ٹی آئی کو بائے بائے... منظور وٹو کی پیپلز پارٹی میں واپسی,سابق صدر آصف زرداری سےملاقات میں مکمل اعتماد کا اظہار، ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال ، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال۔

 تفصیلات کےمطابق سابق صدرآصف زرداری کی میاں منظوروٹوسےملاقات،سابق وزیراعلیٰ  اورسینئر سیاستدان  میاں منظوروٹو کادوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان اس موقع پر  سابق وزیر اعظم وزیر راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے، میاں منظور وٹو نےسابق صدرآصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

   دوسری جانب  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا لاہور میں مصروف ترین دن رہا۔ سابق گورنر مخدوم احمد محمود کے گھرآمد، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سندھ کےصوبائی وزراء کا چار رکنی وفد سید ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں سیرین ایئر کی پرواز ای آر 522 سے لاہور   پہنچا جس نےسابق صدر آصف زرداری سے ملاقات ۔ صوبائی وزراکے وفد میں سید ناصرحسین شاہ،سعید غنی،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور شرجیل میمن شامل ہیں ۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر مشاورت کی گئی ۔