(ویب ڈیسک) اس میں شک نہیں کہ نیند کی کمی یا پھر ناقص نیند صحت کے کے لئے بہت نقصان دہ ہے یہ بات پہلے بھی دریافت ہوچکی ہے کہ ناقص نیند مدافعتی نظام کو متاثر اور بلڈ کلاٹس کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ یہ دونوں عوامل ہی کووڈ 19 کی شدت بڑھاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیند کی کمی جسمانی صحت کے لیے ہی تباہ کن نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 46 ہزار افرد کے سروے میں جوابات کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ان میں سے 8 ہزار 422 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی۔ان افراد سے 2006 سے 2010 کے دوران نیند کے دورانیے، دن کے وقت غنودگی، بے خوابی اور جسمانی گھڑی سے متعلق سوالات کے جواب حاصل کیے گئے تھے۔نتائج سے عندیہ ملا کہ نیند کے مسائل کے نتیجے میں کووڈ 19 کے شکار افراد میں موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
درحقیقت ایسے افراد جن میں نیند کے حوالے سے نقصان دہ محض 2 یا ایک عادت بھی موجود ہوتی ہے تو بھی ان میں کووڈ 19 کی شدت سنگین ہونے اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔محققین کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نتائج کی تصدیق کی جاسکے۔