ساندہ:نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کر نوجوان کے سینے میں گولیاں اتار دیں

ساندہ:نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کر نوجوان کے سینے میں گولیاں اتار دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حسن خالد)ساندہ میں نوجوان گھر میں قتل ،ساندہ میں 2 افراد نے گھر میں گھس کر28سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق محمد وقاص ولد نصیر احمد طیب ٹاؤن ڈوگر مارکیٹ کا رہائشی تھا، مقتول پان سگریٹ کا ہول سیل ڈیلر تھا  اور گھر میں گودام بنا رکھا تھا۔رات گئے نامعلوم افراد نے گھنٹی بجھائی دروازہ کھلتے ہی زبردستی اندر گھس گئے اورمزاحمت پر وقاص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

وقاص بیوی اور بچے کے ہمراہ ساندہ کے علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا، مقتول 6 سالہ ایک بیٹے کا باپ تھا،مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کافی دیر پہلے گھر کے باہر کھڑے رہے،وقاص کو ملزمان نے ٹانگ اور سینے پر فائر مارے۔پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کروا دی۔

 شہر میں جرائم و قتل و غارت گری کی وارداتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں گزشتہ روز بھی باٹاپور میں گھر کے باہر کھڑے ہونے سے منع کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے تھےفائرنگ کے باعث ندیم نامی شخص ہلاک جبکہ اصغر، نوشاد، فہد اور تیمور زخمی ہوگئے تھے۔