تعلیمی ادارے کھولنےپرغور شروع،اوقات کار بھی تبدیل ہونگے

 تعلیمی ادارے کھولنےپرغور شروع،اوقات کار بھی تبدیل ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی ادارے کھولنے کے لئےمختلف تجاویز پر غور شروع کردیا،پہلے مرحلے میں نہم اور دہم جماعت اور دوسرے مرحلے میں مڈل کلاس کے بچوں کو سکول بلوانے پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی ادارے کھولنے کےلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں نہم اور دہم جماعت کے بچوں کو سکول بلوانے کی تجویز زیرغور ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مڈل کلاس کے بچوں کو سکول بلوایا جائے گا،سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے سات سے ساڑھے دس بجے تک رکھا جائے گا۔

سکول کھولنے پر صرف اردو، انگریزی ، حساب اور سائنس کے مضامین کو پڑھایا جائے گا،محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں کے نمائندوں سے بھی سکول کھولنے کے لئے تجاویز مانگ رکھی ہیں، نجی سکولوں کو اے اور بی کیٹیگری سکولوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اے اور بی کیٹگریز میں کم فیس اور 4ہزار سے زائد فیس والے سکولز کو شامل کیا گیا ہے۔متعلقہ سکولوں سے 25 جون تک تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کےباعث سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےتمام پبلک سکولوں میں طلباء کومنتخب اسباق پڑھانےکی آپشن پر بھی غورشروع کردیا،محدود سلیبس کی تیاری کے لئے  کریکولم اتھارٹی کو ہدایات بھی جاری ہے۔اساتذہ کا کہناتھا کہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی طلباء کومکمل کورس پڑھانا مشکل ہوگا،۔

رواں سال محدود وقت ہونے کے باعث طلباء کو صرف ضروری سلیبس پڑھایا جاسکتا ہے،جس کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کریکولم اتھارٹی کومکمل کورس میں سےمحدود سلیبس تیارکرنےکی ہدایت کردی ہے،محدود سلیبس کا انتخاب سٹوڈنٹس لرننگ آؤٹ کم کی بنیاد پرکیا جائےگا،پہلے مرحلے میں صرف پرائمری سکولوں کیلئےمحدود سلیبس کا انتخاب کیا جائے گا۔

دوسری جانب   وفاقی حکومت نے ملک میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزارت تعلیم نے ٹرائل بنیادوں پر سکول کھولنے پر صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں ہیں اور وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس بھی طلب کرلی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer