اپٹما نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فرنس آئل کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا

اپٹما نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فرنس آئل کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شادمان (حسن علی) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین عادل بشیر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فرنس آئل کی دستیابی یقینی بنائے۔کیونکہ فرنس آئل کی سپلائی گزشتہ کئی ہفتوں سے معطل ہے۔اور پلانٹس، پراسسنگ انڈسٹری کیلئے فرنس آئل کی ضرورت ہے، فرنس آئل سپلائی کا بحران برآمدات کو متاثر کرے گا، حکومت فرنس آئل کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین عادل بشیر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فرنس آئل کی دستیابی یقینی بنائے کیونکہ فرنس آئل کی سپلائی گزشتہ کئی ہفتے سے معطل ہے۔اور پلانٹس، پراسسنگ انڈسٹری کیلئے فرنس آئل کی ضرورت ہے، فرنس آئل سپلائی کا بحران برآمدات کو متاثر کرے گا، حکومت فرنس آئل کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت  دے۔

چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب عادل بشیر کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل ملز کو گزشتہ کئی روز سے فرنس آئل کی فراہمی بند ہے جس کے باعث ملوں کے کیپٹو پاور پلانٹس کو چلانا مشکل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانس قیمت وصول کرنے کے باوجود آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپلائی معطل کر رکھی ہے اور فرنس آئل کی عدم سپلائی نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری لاگت بڑھادی ہے۔

 چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب عادل بشیر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹس اپریل میں 64 فیصد اور مئی میں 36 فیصد گریں جبکہ فرنس آئل کی عدم سپلائی صورت حال گھمبیر بنارہی ہے اور فرنس آئل سپلائی کا بحران برآمدات کو متاثر کرے گا۔ فرنس آئل کی عدم دستیابی پیداواری بندش، بے روزگاری میں اضافہ اور برآمدات کو متاثر کرسکتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer