ٹائیفائیڈ کی روک تھام کیلئے کونسی احتیاتی تدابیر ضروری؟ جانیے

ٹائیفائیڈ کی روک تھام کیلئے کونسی احتیاتی تدابیر ضروری؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) ٹائیفائیڈ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے صوبے کے تمام سی ای او ہیلتھ کو بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے حوالے سے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈ کی سب سے بڑی وجہ گندا پانی، ناقص کھانا، گندے برتن ہیں، شہری گندے ہاتھوں سے کھانا کھانے میں احتیاط برتیں۔ ٹائیفائیڈ انتڑیوں کی بیماری ہے جو ایک خاص قسم کے بیکٹیریا کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے۔ ٹائیفائیڈ کی علامت میں لمبے عرصے تک ہلکا بخار رہنا اور سر میں درد ہونا شامل ہے، اس سلسلے میں سیکرٹری صحت زاہد اختر زمان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے عالمی ادارہ صحت کے مطابق ٹائیفائیڈ کے علاج میں لیبارٹری ٹیسٹ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معالجین مناسب اینٹی بائیوٹک تجویز کر سکتے، پرہیز علاج سے بہتر ہے اس لئے شہریوں کو ہمیشہ احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ ٹائیفائیڈ کا جراثیم بھی پیلا یرقان اور گیسٹرو کی طرح آلودہ خوراک، آلودہ پانی، آلودہ مشروبات، گندے ہاتھوں اور گندے برتنوں کے استعمال سے پھیلتا ہے۔