ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کیمپس, یونیورسٹی پروفیسر کی کمسن بیٹی کو آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا

پنجاب یونیورسٹی کیمپس, یونیورسٹی پروفیسر کی کمسن بیٹی کو آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب یونیورسٹی کیمپس میں آوارہ کتوں کا حملہ ، یونیورسٹی پروفیسر کی کمسن بیٹی کو آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا۔
کتے کے کاٹنے سے زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حملے کے نتیجے میں بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر گہرے زخم آئے۔یونیورسٹی اساتذہ،ملازمین نے کیمپس سے آوارہ کتوں کے تدارک کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

واضح رہے آج ہی  سندر کے قریب ایک سوسائٹی میں دو کم سن بچوں پر بھی کتوں نے حملہ کیا اور  دونوں بچے  زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں ۔  چند روز قبل دو بچے  کتوں کے حملوں کی وجہ سے  زندگی کی بازی ہار گئے ۔ 

لاہور میں آوارہ کتوں کی بہتات ہوچکی ہے ۔ شہریوں کا گھر سے نکلنا محال ہے ۔  شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  انسانی جانوں کا تحفظ ضروری ہے ۔  انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کتوں کا سد باب لازم ہے ۔