سٹی 42: سندر ،ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2بچوں کو کتوں نے کاٹ لیا۔
کتا کمسن بچی کو گھسیٹتا ہوا لے گیا،واقعہ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی۔کتے کے کاٹنے سے دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے ،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیے گئے
دونوں کمسن بچوں کو گلی سے گزرتے ہوئے شہری نے کتے سے بچایا۔
حکومت تاحال آوارہ کتوں کا سدباب نہ کرسکی ۔آئے روز بچوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ چند روز قبل بھی ایک بچہ کتے کے کاٹنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کا سدباب کیا جائے اور انسانی جانوں کا تحفظ کیا جائے ۔