سٹی 42: پاور ڈویژن سے متعلق سال 2024-25 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔ صارفین کو 47 ارب سے زائد کے ریفنڈ سے متعلق آڈٹ اعتراض کیا گیا ۔
آڈٹ حکام نے کہا دو لاکھ 78 ہزار 649 صارفین کو غلط ریڈنگ اور ڈیٹیکشن کی مد میں 47 ارب کا ریفنڈ دیا گیا، یہ لائن لاسز اور بجلی کی چوری کو چھپانے کے لئے کیا گیا ہے۔صرف 45 ارب لیسکو سے متعلق تھا۔
سیکرٹری پاور نے جواب دیا کہ یہ اوور بلنگ ہوئی اور پیسے واپس بھی کئے گئے،45 ارب لاہور کا ہے، انہوں نے ایکشن بھی لئے ہیں، اس کے بعد کوئی اوور بلنگ کی شکایت نہیں آئی،
سلیم مانڈوی والا نے کہا پتہ نہیں ان لوگوں پر کیا گزری ہوگی، انہوں نے پتہ نہیں کس سے جاکے پیسے لئے ہوں گے،وہ کہاں کہاں گیا ہو گا، رویا ہو گا، اسکی مناسب انویسٹیگیشن ہونی جائیں،نہ آج تک سمارٹ میٹر آئے ۔