ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جہاں سونے کے نرخ نمایاں طور پر کم ہوگئے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے کی سطح پر آگئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر کا ہوگیا۔