ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سپلائی اور جغرافیائی صورتحال سے متعلق خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.84 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 96 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 1.28 فیصد اضافے کے ساتھ 88 ڈالر فی بیرل  تک جا پہنچی.

دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل کی 2.98 فیصد اضافے کیساتھ 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ کے اثرات توانائی کی عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک میں ایندھن کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔