رانا آزر:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال دورۂ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم دورے کے دوران انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 15 سے 26 مئی تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 15 مئی، دوسرا 19 مئی، تیسرا 21 مئی جبکہ چوتھا میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 26 مئی کو کھیلا جائے گا۔