ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ: 10 سالہ بچے سے بدفعلی  کرنے والاملزم گرفتار 

کاہنہ: 10 سالہ بچے سے بدفعلی  کرنے والاملزم گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری :کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا .

ترجمان پولیس کے مطابق کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گاؤں سے گرفتار کیا،ملزم نے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لیجا کر بدفعلی کی،متاثرہ بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔

 ترجمان پولیس  کے مطابق ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج  کر کےجینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔