شہباز علی:پرو ہاکی لیگ میں بڑی تبدیلی، نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
نیوزی لینڈ ہاکی فیڈریشن حکام نے اپنے فیصلے سے ایف آئی ایچ کو آگاہ کردیا۔
نیوزی ہاکی فیڈریشن کے موقف کے مطابق ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ پرو لیگ کھیل سکیں ۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے دستبردار ہونے کے بعد انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن اگلی ٹیم کو لیگ کھیلنے کی دعوت دینے کا فیصلہ کرے گی،ایف آئی ایچ فیصلے کے بعد پی ایچ ایف کو پرولیگ کھیلنے کی دعوت دے گی۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔