ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصطفیٰ آباد میں خاتون سے بالیاں اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

مصطفیٰ آباد میں خاتون سے بالیاں اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری : مصطفی آباد کے علاقے میں خاتون سے بالیاں اور پرس چھیننے والا ملزم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا.

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفی آبادنے ٹیم کےہمراہ کارروائی کرکےملزم کوگرفتارکیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیا تھا،پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

 انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم نےخاتون کو گلی سے گزرتے ہوئے واردات کا نشانہ بنایا ، ریکارڈ یافتہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔