فاران یامین :لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کے عمل کے دوران موبائلز اسکواڈ لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی پولیس کو مطلوب ایک فراڈیے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ناکہ شیراکوٹ نے کارروائی کر کے22مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لئے،اشتہاری پرفراڈ،دھوکہ دہی و دیگرمختلف سنگین جرائم کے22مقدمات درج تھے،ملزم 22مقدمات میں سے20مقدمات میں اشتہاری ہے،اشتہاری سندھ پولیس کو 22 مقدمات میں مطلوب ہے،اشتہاری پناہ حاصل کرنے کے لیے لاہور آیا تھا۔
ناکہ شیرا کوٹ پرسخت وکڑی نگرانی کےدوران اشتہاری کودھرلیا گیا،اشتہاری فرحان کوقانونی کارروائی کیلئےتھانہ شیراکوٹ کےحوالےکردیاگیا۔