وسیم احمد:آئرلینڈ سیریز کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے.
فاطمہ ثناآئرلینڈکیخلاف 3ٹی 20میچزمیں کپتانی کریں گی,ایمان فاطمہ قومی ویمنزسکواڈمیں شامل ہیں،ایمان فاطمہ نے2023ویمنزانڈر19ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی،سلیکشن کمیٹی نےسکواڈکاانتخاب ویمنزسکلزکیمپ میں شریک24کھلاڑیوں میں سےکیا،15رکنی ٹیم آئرلینڈروانگی سےقبل کراچی میں پری سیریزکیمپ میں شرکت کریگی۔
آئرلینڈکےخلاف سیریز6سے10اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائےگی،سکواڈمیں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ ،گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی وکٹ کیپر ٹیم کا حصہ بنے گی،نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم ،صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین،طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر بھی 15 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایمان فاطمہ کو پہلی بار قومی ویمنز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے 2023ء ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔